پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹفکیشن جاری کر دیا منشور کمیٹی کے اراکین کی تعداد 44 ہو گئی
بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین ملک عثمان رشید ، سابق وائس چیئرمین میاں مزمل ندیم طارق رشید ملک ,میر عمر سعود, سید ارشد بخاری اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت کے فیصلے کا خیر مقدم
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی میں احمد پور شرقیہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید سمیت 11 نئے اراکین کا اضافہ کر دیا گیا ،اس طرح پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے اراکین کی کل تعداد 44 ہو گئی ہے- پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل11 پارٹی رہنماؤں قاضی عدنان فرید، سردار اویس خان لغاری، خواجہ سلمان رفیق, ملک محمد احمد خان, ملک علی احمد, رانا عاطف روف, مذکر اعجاز ,شیخ فیاض الدین عبدالرحمن کانجو اور چوہدری نور الحسن تنویر کو منشور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے- ادھر بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین ملک عثمان رشید ،سابق وائس
چیئرمین میاں مزمل ندیم مسلم لیگ ن کے رہنماؤں طارق رشید ملک,جام حنیف کھور، میر عمر سعود ,سید ارشد بخاری رانا شاہد رفیق اور دیگر نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے قاضی عدنان فرید کو مبارکباد دی ہے