Contact Us

مسلم لیگ ن کے سابق سٹی کونسلر محمد امجد غوری نے ساتھیوں سمیت صاحبزادہ گزین عباسی اور پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا

EX-PMLN Councillor Amjad Ghauri joins hands with Independent candidates NA 166 and PP249
مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ساتھ چھوڑنے والے سابق سٹی کونسلر محمد امجد غوری کا آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

حاجی محمد سلیم غوری محمد علی غوری اور محمد نوید راجپوت کی تحریک پر محمد امجد غوری نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ساتھ چھوڑا ،آزاد امیدواروں کے گروپ میں شمولیت پر کارکنوں کا خیر مقدم

احمد پور شرقیہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سٹی کونسلر محمد امجد غوری نے اپنے ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی اور آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کے حمایت کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق سٹی کونسلر نے حاجی محمد سلیم غوری محمد علی غوری اور محمد نوید راجپوت سمیت دیگر دوستوں کی تحریک پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ساتھ چھوڑا اور آزاد امیدواروں کے گروپ میں شامل ہو گئے – آزاد گروپ کے کیمپ میں شامل ہونے پر کارکنوں رہنماؤں نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں ہار پہنائے

مزید پڑھیں