حاجی محمد سلیم غوری محمد علی غوری اور محمد نوید راجپوت کی تحریک پر محمد امجد غوری نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ساتھ چھوڑا ،آزاد امیدواروں کے گروپ میں شمولیت پر کارکنوں کا خیر مقدم
احمد پور شرقیہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سٹی کونسلر محمد امجد غوری نے اپنے ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی اور آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کے حمایت کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق سٹی کونسلر نے حاجی محمد سلیم غوری محمد علی غوری اور محمد نوید راجپوت سمیت دیگر دوستوں کی تحریک پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ساتھ چھوڑا اور آزاد امیدواروں کے گروپ میں شامل ہو گئے – آزاد گروپ کے کیمپ میں شامل ہونے پر کارکنوں رہنماؤں نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں ہار پہنائے