احمد پور شرقیہ کی تحصیل کو ضلع کا درجہ دلوائیں گے : مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی , قاضی عدنان فرید
ہم نے سابقہ دور میں اپ سے کیے وعدے پورے کیے اور انشاءاللہ اس مرتبہ بھی کامیاب ہونے کے بعد اپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک
محلہ سرور شاہ ڈیرہ علی گوہر خان پر جلسہ کا اہتمام افضل بھٹی صفدر بھٹی شفیق بھٹی عتیق الرحمان بھٹی کامران بھٹی عمران بھٹی نے کیا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما صفدر بھٹی کی جانب سے محلہ سرور شاہ ڈیرہ علی گوہر خان پر مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ 166 مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور امیدوار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ 249 قاضی عدنان فرید کا شاندار جلسہ ۔اس جلسے کا اہتمام افضل بھٹی صفدر بھٹی شفیق بھٹی عتیق الرحمان بھٹی کامران بھٹی عمران بھٹی نے کیا ۔ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور قاضی عدنان فرید کا جلسہ سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ملک کے وزیراعظم نواز شریف ہی منتخب ہوں گے ۔آپ نے اٹھ فروری کو ہمیں ووٹ دے کر اور شیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کرانا ہے انشاءاللہ کامیاب ہونے کے بعد احمد پور شرقیہ کی تحصیل کو ضلع کا درجہ دلوائیں گے یہ ہمارا اپ سے وعدہ ہے جلسہ سے خطاب کے دوران سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک کا کہنا تھا ہم نے سابقہ دور میں اپ سے کیے وعدے پورے کیے اور انشاءاللہ اس مرتبہ بھی کامیاب ہونے کے بعد اپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ اس موقع پر ان کے کزن ملک قذافی جوئیہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔