مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین قومی اسمبلی زیب جعفر اور مہ جبین عباسی کی عثمان اویسی سے ملاقات سیاسی امور پر گفتگو
موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ملکی سیاسی قیادت کو اتفاق رائے سے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،۔میاں محمد عثمان اویسی کا اظہار خیال
خانقاہ شریف: اویسی ہاؤس خانقاہ شریف میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ میاں محمد عثمان اویسی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی محترمہ زیب جعفر گجر اور رکن قومی اسمبلی محترمہ مہ جبین عباسی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ میاں محمد عثمان اویسی کی رہائش گاہ اویسی ہاؤس خانقاہ شریف، بہاولپور میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں، ریلوے سے متعلق امور اور خواتین کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر صاحبزادہ میاں محمد عثمان اویسی نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے۔ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قیادت کو متحد ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہ شریف اور گردونواح کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات کرنے والی معزز رہنماؤں نے اویسی ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال اور میزبانی پر صاحبزادہ میاں محمد عثمان اویسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

