مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں مریم نواز
Advertisements
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں، عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔
Advertisements
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے، جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاءاللّہ خیر ہو گی