Advertisements

ضمنی انتخابات کے بعد ن لیگ کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی مگر پی پی پر انحصار رہے گا: طارق فضل چوہدری

Federal MInister Tariq Fazal Chaudhry
Advertisements

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور ہم آگے بھی ملکر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعریف کی کہ وہ شہیدوں کے جنازے میں شامل ہوئے۔ تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ سیاسی ماحول جیسا بھی ہو ہمیں ملک میں امن و امان کیلئے اکھٹنے ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروائی جائے تاکہ وہ دہشت گردی اور دوسرے معاملات پر گائیڈ لائن اور پالیسی لے سکیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے تمام نشستیں جیت لیں جن میں ایک این اے 18 ہری پور بھی شامل ہے۔

Advertisements