ن لیگ کی سیاسی تاریخ جھوٹ، فریب اور دھاندلی کا مرکب ہے، ن لیگ کے پاس سوائے جھوٹے پروپیگنڈے کے کچھ نہیں، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد۔29نومبر: وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ جن کی سیاست ہی مکر اور فراڈ کا شاخسانہ ہو ان سے سچ کی امید نہیں، ن لیگ کے پاس سوائے جھوٹے پروپیگنڈے کے کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی سیاسی تاریخ جھوٹ، فریب اور دھاندلی کا مرکب ہے، جن کی سیاست ہی مکر اور فراڈ کا شاخسانہ ہو، ان سے سچ کی امید نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی تباہ کاریوں کو ٹھیک کرنے کے بعد فلاحی کام عروج پر ہیں، نوجوانوں کیلئے نمل یونیورسٹی کے بعد القادر یونیورسٹی بہترین تحفہ ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ن لیگ نے صحت اور تعلیم کا بجٹ کک بیکس زدہ منصوبوں کی نظر کیا، وزیراعظم عمران خان قوم کے مستقبل کے ضامن ہیں، کرپٹ اشرافیہ کا مقصد و مدعا کرپشن رہا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی توجہ پاکستان کی آنے والی نسل پر مرکوز ہے، ن لیگ کے پاس سوائے جھوٹے پروپیگنڈے کے کچھ نہیں، پاکستان کے باشعور عوام نااہلوں کے جھوٹ کا شکار نہیں ہوں گے۔