Advertisements

مسلم لیگ ن کی قیادت تحصیل کی 64 یونین کونسلوں کے 14 لاکھ عوام سے کئے گئے انتخابی وعدے کے مطابق احمدپور شرقیہ کی ضلع کا درجہ دے

PML-N Leadership to Grant District Status to Ahmedpur Sharqia in Line with Electoral Promise Made to 1.4 Million People of Tehsil's 64 Union Councils
Advertisements

احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کے لئے ڈاکٹر ملک فیاض محمود  اعوان کا ضلع بناؤ تحریک کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

آرگنائزنگ کمیٹی میں سماجی و سیاسی شخصیات اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا

Advertisements

احمدپور کے ضلع بناؤ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فیاض اعوان کی سابق وائس چیئرمین بلدیہ شہزاد سہیل خاکوانی اور سابق ناظم فیض خان خاکوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس

احمد پور شرقیہ (پ۔ر) احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کے مطالبے کے حق میں عوامی تحریک کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لیے جلد آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے-یہ اعلان ضلع بناؤ تحریک احمد پور شرقیہ کے سربراہ سابق ناظم ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے بتایا کہ آرگنائزنگ کمیٹی میں تاجر برادری، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوارو ٹکٹ ہولڈر برائے صوبائی اسمبلی سردار شہزاد سھیل خاکوانی اور سابق ناظم یونین کونسل سردار فیض محمد خان خاکوانی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان نے کہا کہ احمد پور شرقیہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیلوں میں شمار ہوتی ہے اور رقبے، آبادی اور ریونیو کے لحاظ سے صوبے کی متعدد تحصیلوں سے بڑی ہے۔ اس کے باوجود یہاں کے عوام انتظامی سہولیات سے محروم ہیں، لہٰذا علاقے کو ضلع کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کی 64 یونین کونسلوں اور تقریباً 14 لاکھ آبادی کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں اور اعلانات کو عملی جامہ پہنایا جائے اور احمد پور شرقیہ کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ضلع بننے سے نہ صرف عوام کو انتظامی امور میں آسانی حاصل ہوگی بلکہ صحت، تعلیم، ریونیو، پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کی خدمات بھی عوام کی دہلیز تک پہنچ سکیں گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہ مطالبہ کسی فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ پورے علاقے کے عوام کا متفقہ مطالبہ ہے۔ اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ضلع احمد پور شرقیہ کے قیام کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری اور عوامی حلقوں کو اس تحریک میں شامل کیا جائے گا تاکہ حکومت تک عوام کی آواز مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔۔