Advertisements

ن لیگ کے ’مہنگائی مکاؤ‘ مارچ کی تاریخ تبدیل

Marriam and Hamza
Advertisements

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی، جس کے بعد اب مارچ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

ن لیگ کا آن لائن اجلاس ہوا جس کی صدارت شہباز شریف نے کی۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، جس کے بعد اب لانگ مارچ 24 کی بجائے 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہو گا۔
ترجمان نے بتایا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ کے آغاز کا فیصلہ25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیا گیا، لاہور سے مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف شہباز کریں گے اور قافلہ 27 مارچ کی بجائے 28 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا۔
دوسری جانب کراچی سے مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا آغاز کردیا اور شرکا اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

Advertisements

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 25 مارچ کو قافلوں نے اسلام آباد میں داخل ہونا ہے