Advertisements

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا انجینئر میاں بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

Mian Bleeg-ur-Rehman
Advertisements

وزیر اعظم آفس سے انجینئر میاں بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب نامزد کرنے کی سمری صدر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی۔میاں بلیغ الرحمان 2008ء اور 2013ء کے عام انتخابات میں بہاول پور شہر کی قومی نشست سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔میاں بلیغ الرحمان نے 2008ء تا 2013ء شہباز شریف کی وزارت اعلی کے دور میں ان کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات سرانجام دی تھیں۔جب کہ 2013ء تا 2018ء نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کے ادوار میں میاں بلیغ الرحمان کو وفاقی وزیر تعلیم کے منصب پر فائز کیا گیا تھا۔ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ کا ھدیہ تہنیت

بہاول پور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم آفس اسلام آباد نے بہاول پور سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کے لئے سمری صدر عارف علوی کو ارسال کر دی ہے،جو پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کی جگہ لیں گے، جو 11 مئی کو گورنر پنجاب کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمان 2008ء اور 2013ء کے عام انتخابات میں بہاول پور شہر کی قومی نشست سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔2008ء تا 2013ء میاں محمد شہباز شریف کی وزارت اعلی کے دور میں میاں محمد بلیغ الرحمان کو وزیر اعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا جب کہ 2013ء تا 2018ء میں میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کے ادوار میں میاں بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر تعلیم کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمان کی پارٹی سے دیرینہ وابستگی اور شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انجینئر محمد بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ،انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب نامزد کیے جانے پر انہیں ھدیہ تہنیت پیش کرتا ہے اور مستقبل میں ان کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہے۔

Advertisements