ن لیگ کا عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کر رہے ہیں، عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں، جیسے ان سے صاف آدمی ملک میں کوئی نہیں ہے۔ گزشتہ حکومت میں عمران خان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کریں گے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپوں کا ریٹ لگایا گیا، عثمان بزدار کا 4 ایکڑ کا ملتان میں اسپینش ولا ہےجس کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے، عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب 5 ارب روپے کی زمین لی۔ عثمان بزدار ڈمی وزیر اعلیٰ تھے جن کے ذریعے کرپشن کروائی گئی، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑ کا ریٹ لگایا گیا، کرپشن کا منصوبہ بنی گالہ سے چلایا جاتا رہا ہے، عثمان بزدار اور ان جیسے لوگوں کو صرف کرپشن کے لیے لایا گیا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے چند کروڑ کے اثاثے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹیکسٹائل مل میں 12 کروڑ کی سرمایہ کاری ہے، عثمان بزدار کو لگانے کا مقصد ایسا ڈمی لگانا تھا جو خود بھی مال کمائے، بنی گالا میں بھی دے، عثمان بزدار کے ذریعے 10 ارب روپے کے ناجائز اثاثے بنائے گئے۔ پی ٹی آئی کے جلسوں اور عمران خان کے سفر پر خرچوں کے پیسے کہاں سے آئے؟ عثمان بزدار نے غریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا، بزدار نے ملک کے وسائل کو بےدردی سے لوٹا، عمران خان نے سہولت کار کا کام کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار نے 10 ارب کے اثاثے کیسے بنائے؟ عثمان بزدار کے فرنٹ مین بھی ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے، عمران خان کے دور میں کسان نے 10 گنا زیادہ قیمت پر کھاد خریدی، عثمان بزدار کو تمام کرپشن کا جواب دینا ہوگا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار نے 10 ارب کے اثاثے کیسے بنائے؟ عثمان بزدار کے فرنٹ مین بھی ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے، عمران خان کے دور میں کسان نے 10 گنا زیادہ قیمت پر کھاد خریدی، عثمان بزدار کو تمام کرپشن کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی اور سال 2019 میں ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کرایا۔
عطا تارڈ نے مزید کہا کہ ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی اور ان کے خاوند کیلئے تھی، ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی کرپشن چھپانی تھی۔