Advertisements

مسلم لیگی رہنما راؤ اقبال مسعود ایڈوکیٹ کے بھتیجے راؤ عرفان علی خان کی نماز جنازہ محمود پارک میں ادا کر دی گئی

PML leader Rao Iqbal Masood advocate's nephew Rao Ifran Ali Khan funeral offered in Mehmood Park
مسلم لیگی رہنما راؤ اقبال مسعود ایڈوکیٹ
Advertisements

قاری سید عبدالعلیم شاہ نے نماز جنازہ پڑھایا نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی- ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مقامی سماجی و سیاسی شخصیت معروف مسلم لیگی رہنما راؤ محمد اقبال مسعود ایڈووکیٹ کے بھتیجے راؤ عرفان علی خان کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں ادا کی گئی قاری سید عبدالعلیم شاہ نے نماز جنازہ پڑھایا -نماز جنازہ میں  راؤ برادری کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی خیال رہے کہ راؤ اقبال مسعود کے بھتیجے راؤ عرفان علی گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے جو جان لیوا ثابت ہوا- : ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ راؤ مہربان علی  کے  کے صاحبزادے اور راؤ اقبال مسعود ایڈوکیٹ کے بھتیجے راؤ عرفان علی خان کے انتقال پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی راؤ عرفان علی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام پسماندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین

Advertisements