Advertisements

مسلم لیگ فنکشنل کے راہنما مخدوم سید ناصر حسین بخاری کی جے یو آئی مرکزی کے ڈپٹی سیکرٹری پنجاب حکیم حسنین چوہان کی رہائشگاہ پر آمد

PML-Functional Leader Makhdoom Syed Nasir Hussain Bukhari Visits Residence of JUI-Central Punjab Deputy Secretary Hakeem Hasnain Chohan
احمد پور شرقیہ : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنما مخدوم سید ناصر حسین بخاری مرکزی جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری پنجاب حکیم محمد حسنین چوہان کی اقامت گاہ پر مختلف تنظیموں کے قائدین سے ملاقات کر رہے ہیں
Advertisements

مرزا محمد نواز،مولانا محمد اشفاق سلفی،محمد رمضان اور محمد ارشد سمیت مختلف تنظیموں کے قائدین سے ملاقات، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اتحاد اور اتفاق سے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ


احمد پور شرقیہ (پریس ریلیز )مخدوم سید ناصر حسین بخاری رہنما مسلم لیگ فنکشنل پیر پگاڑا گروپ کی  اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حکیم محمد حسنین چوہان ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرکزی جمعیت علماء اسلام پنجاب کی رہائش گاہ پر آمد مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اس موقع پر مولانا مرزا محمد نواز سینئر رہنما جماعت اسلامی ،مولانا محمد اشفاق سلفی ضلعی ناظم بہاولپور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان محمد رمضان صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن  ضلع بہاولپور محمد ارشد پرنسپل الہدی پبلک سکول اور دوسرے کئی ساتھی موجود تھے -ملاقات میں  شہری مسائل کے حل کے لیے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا نیز  آئندہ منعقد والے بلدیاتی الیکشن میں مضبوط نظریاتی اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اُمیدواروں کی حمایت کرنے کا ارادہ کیا گیا مزید برآں شہر کے سلگتے مسائل کے حل کے لئے اجتماعی کوششیں بروئے کار لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا

Advertisements