Advertisements

اقتدار، اختیار اور وسائل پر گرفت کی دہائیوں پر محیط جنگ پھیلتے پھیلتے اب جنگل کی آگ بن چکی : خواجہ سعد رفیق

PML central leader Khwaja Saad Rafique talks about rising polarisation in society
Advertisements

آپ ایک دوسرے کو ڈھا تو سکتے ہیں ختم نہیں کر سکتے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کا ماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرایک پیغام


  لاہور:  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار، اختیار اور وسائل پر گرفت کی دہائیوں پر محیط جنگ پھیلتے پھیلتے اب جنگل کی آگ بن چکی ہے۔  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ نفرت، بغض، جھوٹ اور انتقام اس آگ کو مسلسل بڑھاوا دے رہے ہیں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ آپ ایک دوسرے کو ڈھا تو سکتے ہیں ختم نہیں کر سکتے۔  خواجہ سعدرفیق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فریق سوچنے، سمجھنے، بیٹھنے اور اپنی غلطی ماننے یا پیچھے ہٹ کر آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہے  

Advertisements