وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد,سیاسی صورت حال پر گفتگو
اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر محمد شہباز شریف نے جے یو آئی سربراہ کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا، وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑبھی موجود تھے۔ جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود ،محمد اسلم غوری ،مولانا عبید الرحمان اور غلام علی، مولانا جمال الدین ،مفتی ابرار احمد ،جلال الدین ایڈووکیٹ نے بھی ملاقات کے دوران وہاں موجود رہے