Advertisements

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ‎‎

Imran khan 3
Advertisements

  آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورے کے دوران وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا۔

 آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

Advertisements

وزیراعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔