وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے فرانس سے لندن جائیں گے
Advertisements
لندن: وزیر اعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچیں گے جہاں وہ 2 سے 3 دن تک قیام کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن واپسی کا پلان تبدیل کر کے فرانس کے دورے کے بعد لندن جانے کا پروگرام بنایا ہے، وزیر اعظم لندن میں اپنے 3 روزہ قیام کے دوران سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
Advertisements
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے، اس دوران دونوں رہنماؤں میں ملک میں انتخابات کی تیاریوں اور نگران سیٹ اپ پر گفتگو کی جائے گی۔