Advertisements

وزیر اعظم کی ترک صدرطیب اردوان سے ملاقات، زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس

PM Shehbaz with Taurkish president after earthquake in Turkey
Advertisements

استنبول:  وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے قیامت خیز زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر صدر اردوان سے اظہار افسوس کیا۔

Advertisements

وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ زلزلے سے ہزاروں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گہرا دُکھ اور افسوس ہے، پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔