وزیر اعظم کی ترک صدرطیب اردوان سے ملاقات، زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس
Advertisements
استنبول: وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے قیامت خیز زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر صدر اردوان سے اظہار افسوس کیا۔
Advertisements
وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ زلزلے سے ہزاروں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گہرا دُکھ اور افسوس ہے، پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔