شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل میں آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل میں آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی واٹر ٹریٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں عالمی سطح پر آبی وسائل کے انتظام اور پانی سے متعلق معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بھی سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اہم سفارتی اور تکنیکی معاملات پر اپنا مؤقف پیش کرے گا، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

