Contact Us

اگلے وزیراعظم محمد نواز شریف ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف کا عوامی اجتماع سے خطاب

PM Shehbaz Sharif address to the public gathering

قصور۔6اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ اگلے وزیر ا عظم محمد نواز شریف ہو ں گے، وہ جلد پا کستا ن آئیں گے اور ملک کی تقد یر بد لیں گے،محمد نواز شریف نے دنیا بھر میں ملک کا وقار بلند کیا۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز قصور میں لاہور۔ قصور۔ساہیوال۔بہا ولنگرمو ٹر وے، لا ہور عبد الحکیم مو ٹر وے پر بچیکی ،ننکا نہ صا حب روڈ پر را ئے منصب علی خا ن انٹر چینج اورتا رے گڑھ انٹر چینج کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدعوامی اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر گورنر پنجا ب بلیغ ا لر حمان، ملک ا حمد علی خا ن ،رانا محمد اقبا ل، را ئے منصب علی خا ن، را نا بر جیس طا ہر، میاں معین و ٹو، ریا ض ا لحق جج اور شذرہ منصب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک سے اندھیر ے ختم کیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے، اس کے بعد نگران حکومت آئے گی اور انتخابات کرائے گی، انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو ملکر 5 سالوں میں پاکستان کی حالت بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سمندر کو دیکھ کر ا ن کی 16 ماہ کی تھکاوٹ اتر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ ہوا جس میں 30 لوگ جاں بحق، 100 زخمی ہوئے ہیں، اللہ جاں بحق افراد کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج آپ کو اپنے قائد محمدنواز شریف کا سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ عوامی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اگلے وزیر اعظم محمد نواز شریف ہوں گے۔ انہوں نے کہ آج تقریبا 263 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، 260 کلو میٹر طویل موٹروے بنے گی تو اس علاقے میں خوشحالی آئے گی،محمد نواز شریف اس موٹروے کے معمار ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھایا۔2008 میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، 2013 سے 2018 کے درمیان بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے،محمد نواز شریف کے دور میں سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس ملے، مجھ پر الزام لگتا تھا لیپ ٹاپس کے ذریعے نوجوانوں کو رشوت دے رہے ہیں، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس نہ دوں تو کیا کلاشنکوف دے دوں؟وزیر اعظم نے کہا کہ داسو اور دیامر بھاشا ڈیم زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمدنوازشریف نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا، 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کر کے بھارت کے دانت کھٹے کیے، 5 ٹیلی فون کالز آئیں اور کہا گیا ایٹمی دھماکے نہ کریں 5 ارب ڈالرز لے لیں، اس وقت کے 5 ارب ڈالرز آج کے 15 ارب ڈالر بنتے ہیں، محمد نواز شریف نے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان کی بقا عزیز ہے۔

PM Shehbaz Sharif address to the public gathering

مزید پڑھیں