Contact Us

شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

PM Shahbaz Sharif visits Maulana FazalurRehman's house

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی

اسلام آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے۔  وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملنے کی ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔  وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی۔  اس دوران وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدارکی حفاظت کے لیے پرامن جد وجہد کوفروغ دیا۔

مزید پڑھیں