اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

World News Day 2024 Banner

صدرمملکت آصف علی زرداری کی وزیراعظم کو ملکی ترقی اورمعاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی

PM Shahbaz Sharif meets President Asif Zardari exchanges views on economic issues and federal budget

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو اگلے مالی سال کے بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام آباد میں ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کی جہاں وفاقی وزیرِمنصوبہ بندی وخصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود  تھے، ملاقات میں ملکی مجموعی معاشی و مالی صورت حال اور آئندہ مالی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر پرتبادلہ خیال کیا گیا۔  صدر مملکت نے ملاقات کے دوران وزیراعظم سے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریب اور متوسط  طبقات  کا خاص خیال رکھیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے صدرمملکت کو حالیہ دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔  اس دوران صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اورمعاشی اہداف کے حصول میں تعاون  کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں