Advertisements

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کے درمیان ملاقات طے

Premier Shahbaz Sharif & Russian President Putin
Advertisements

حکومتی ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات سفارتی چینلز کے ذریعے طے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر دونوں شخصیات کی ملاقات ہو گی

Advertisements

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے ہوگئی۔  حکومتی ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات سفارتی چینلز کے ذریعے طے ہوئی۔  ذرائع کے مطابق چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر دونوں شخصیات کی ملاقات ہو گی، پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل ہے، خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معاملات پر مشاورت کی جائیگی-  حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی شیڈول ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ترک صدر اردگان،آذربائیحان کے صدر الہام علیوف اور دیگر سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔  واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کیلئے 30 اگست کو چین پہنچیں گے