اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

World News Day 2024 Banner

وزیر اعظم پاکستان کی شب وروز محنت سے ملک معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے۔ سردار ملک عامر یاروارن

Sardar-Malik-Amir-Yarwaran

سمہ سٹہ (نامہ نگار)رہنماپاکستان تحریک انصاف سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری سردار ملک عاریاروارن ،ٹکٹ ہولڈرپی ٹی آئی ملک احمد عثمان چنڑ،رہنما پاکستان تحریک انصاف وڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل ملک ایاز محمود کلیار مسافر خانہ آمد اورسیاسی سماجی رہنماومینجنگ ڈائریکٹر السلیم پبلک سکول سسٹم ارشد سیلم نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر پارٹی مفرل رومال پہنائے اس موقع پر سابق ایم این سردار ملک عامر یاروارن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی شب وروز محنت سے ملک معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے وزیراعظم غریب طبقہ کی فلاح بہبود کے لیےدن رات کام کررہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب طبقہ کے لیے راشن کارڈ احساس کفالت اور آئندہ سال مارچ تک پنجاب میں ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا جس سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا علاج کروایا جا سکے گا، پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پر 3 سالوں میں 440 ارب روپے خرچ ہوں گے۔اب سابق کرپٹ سایستدان ٹولے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے اور مزید کام جاری ہیں ٹکٹ ہولڈر یی ٹی آئی پی ہی 252 ملک احمد عثمان چنڑ نے کہ آنے والا دور پھر تحریک انصاف کا ہوگا رہنما پی ٹی آئی ڈپٹی جنرل سیکٹری تحصیل ملک ایاز محمود کلیار نے کہا کہ نوجوان نسل وزیراعظم عمران کا ہر اول دستہ ساتھی ہیں اس موقع پر ارشد سلیم چوہدری نےاپنی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مشکور ہو اپنی مقامی قیادت جھنوں مچھ پر اعتماد کیا انشاء میں بھرپورکوشش کروگا اپنی صلاحیتوں بروئے کارلاتے ہوئے پارٹی اور ملکی مفاد کی خاطر خدمت کو سرشار بناو گا اس موقع پر موجود ملک سلیم کلیار نمبردار،ملک کالو کلیار،عباس قریشی،ملک جہانگیر کلیارویگر شریک تھے

مزید پڑھیں