Advertisements

پاک ایران کشیدگی؛ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Elections are being held on its fixed time,says CareTaker Prime Minister
Advertisements

پاک ایران کشیدگی کے بعد صورتحال پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایران سے کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اپنا دورہ ڈیوس مختصر کرکے آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

Advertisements

اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بج کر 45 منٹ  پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے،  اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز  چیف شریک ہوں گے، اجلاس میں خفیہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر  بریفنگ دی جائےگی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر فیصلےکیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں  پر میزائل حملےکیے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہو گئیں۔

پاکستان نے آج صبح ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی سیستان میں پاکستانی فورسز کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی شہری نہیں ہیں۔