وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیاء کے خلاف جہادکررہے ہیں اورکرتے رہیں گے:عثمان بزدار

usman-buzdar-1

 اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، پاکستانی قوم اپوزیشن کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر معاف نہیں کرے گی

لاہور31جنوری:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام حیرت زدہ ہیں کہ کرپشن کے کیسوں میں ملوث اپوزیشن رہنماء کس منہ سے ایمانداری کا درس دے رہے ہیں۔اپوزیشن کی جا نب سے کرپشن پرلیکچر دینا”دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت“ کے مترادف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیاء کے خلاف جہادکررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔ہر نازک موقع پر سیاست چمکاکر اپوزیشن رہنماء اب بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اوران لوگوں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے- اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے- پاکستانی قوم اپوزیشن کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر معاف نہیں کرے گی۔