Contact Us

سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی طلب ، پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی

All Party Conference

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی جس میں پی ٹی آئی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی

 ذرائع کے مطابق کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں