Contact Us

شہباز شریف کی ہدایات نظر انداز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

PM's directions ignored , finance ministry makes nominal cut in POL prices

اسلام آباد:  وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لٹر ہو گئی۔  نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔  وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کا تیل بھی ایک روپے 87 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لٹر ہو گئی۔  نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 3 روپے 88 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے۔  قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔  واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم آفس نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے وزیراعظم آفس کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا۔ 

مزید پڑھیں