وزیراعظم کا بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے پیکج کا اعلان

Advertisements
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سےجاں بحق افرادکےاہل خانہ کی ہنگامی مالی امدادکی منظوری دے دی ہے اور جاں بحق افراد کے خاندان کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا حکم دیا ہے۔
Advertisements
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا50 فیصد وفاقی حکومت فراہم کرےگی، امدادی رقم کا 50 فیصد متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی