اوچ شریف : سب تحصیل کمپلیکس اوچشریف کی حالت زار
اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف کا سب تحصیل کمپلیکس مسائل کا گڑھ بن گیا ہے شکستہ حال عمارت میں ریونیو ، لینڈ ریکارڈ ، یونین کونسل کے دفاتر قائم ہیں جبکہ واٹر سپلائی ، ڈسپوزل یونٹ ، اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے ریونیو آفس کے کمروں کی چھتیں بوسیدہ ہو چکی ہیں یونین کونسل اوچ گیلانی کا دفتر بھی اسی جگہ موجود ہے دوسری جانب رہائشی کمروں کو ختم کر کے لینڈ ریکارڈ آفس بنایا گیا ہے تاہم دفاتر کے چاروں اطراف خود رو گھاس اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں واٹر سپلائی کے لئے بنائی گئی ٹینکی ناکارہ اور پائپ زنگ آلود ہو گئے ہیں ڈسپوزل یونٹ بھی ناکارہ ہونے کے سبب سیوریج سسٹم بھی تباہ حال ہو چکا ہے چار دیواری غائب ہونے کے سبب عقبی دیوار سے قریبی مکینوں نے راستے بنا لئے ہیں اور جانور باندھ رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے اعلی حکومتی حکام سے نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے