Advertisements

اوچشریف شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات

Plenty of stray dogs in and around Ochsherif city
اوچ شریف : شہر میں آوارہ کتوں کا جھنڈ دندنا رہا ہے دوسری طرف نواحی علاقے میں بکری کو بھنمبھوڑ رہے ہیں
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات ، مصروف شاہراءوں چوکوں پر دندنانے لگے ، متعدد افراد سمیت کئی پالتو جانور زخمی کر چکے ، کئی قیمتی جان سے بھی گئے ، گزشتہ روز بھی نواحی علاقے میں آوارہ کتوں نے بکری کو بھنمبھوڑ ڈالا ، میونسپل انتظامیہ خاموش تماشائی ، اہل علاقہ میں شدید تشویش ، اپنے بچوں کو بھی اکیلے گھر سے باہر بھیجنے سے اجتناب ، ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ ۔

تفصیل کے مطابق اوچشریف شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے جہاں پر شہر کی مصروف شاہراءوں علی پور روڈ ، احمد پور شرقیہ روڈ ، خیر پور ڈاہا روڈ و دیگر کے علاوہ بس اسٹینڈ ، ویگن اسٹینڈ اور گنجان آباد چوکوں الشمس چوک ، ٹینکی چوک ، حسینی چوک پر آوارہ کتوں کے جھنڈ کے جھنڈ دندناتے پھر رہے ہیں جو کئی راہ گیر مسافروں اور شہریوں سمیت پالتو جانور بھیڑ بکری وغیرہ پر حملہ کر کے زخمی کر چکے ہیں جن میں سے متعدد افراد اپنی قیمتی جان سے بھی محروم ہو چکے ہیں گزشتہ روز بھی آوارہ کتوں نے شہر کے نواحی علاقے میں احمد پور شرقیہ روڈ پر بکری پر حملہ کر کے بھنمبھوڑتے ہوئے چیڑ پھاڑ ڈالا شہری اپنے معصوم بچوں کو گھر سے اکیلے باہر بھیجنے سے گھبراتے ہوئے اجتناب کر رہے ہیں جبکہ میونسپل انتظامیہ نے چھپ سادھ رکھی ہے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومتی اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بلکہ علاقے سے مہم کے ذریعے آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements