Advertisements

ابو ظہبی ٹی ٹین میں کھیلنا خوش گوار تجربہ ہے ،امریکی کھلاڑی آرون جونز

"Playing in the Abu Dhabi T10 Is a Pleasant Experience," Says American Player Aaron Jones
Advertisements

ابوظہبی: رائل چیمپس نے 2025 ابو ظہبی ٹی 10کے اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کر کے ٹیم کی ہمت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یو ایس اے کے ایئرن جونز نے نارتھرن واریئرز کے خلاف شیخ زائد اسٹیڈیم میں سات وکٹوں کی شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس فتح سے قبل ٹیم کئی قریبی مقابلوں میں ہار کا سامنا کر چکی تھی، لیکن امریکی کھلاڑی آرون جونزکی آل راؤنڈ پرفارمنس نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف فرنچائز بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی ایک قیمتی کھلاڑی ہیں۔

آرون جونزکا کہنا تھا کہ شکیب الحسن، جیسن رائے اور ایسورو اداناجیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرے لیے بہت بڑا تجربہ رہا،ان کا پروفیشنل رویہ، حالات کا جائزہ لینا اور دباؤ کو سنبھالنے کا طریقہ، یہ سب آپ کوچنگ سے نہیں سیکھ سکتے۔ انہوں نے میری بہت مدد کی۔جونز نے امریکا کی ٹیم کی ٹی 20ورلڈ کپ میں امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان جیسے ٹیموں کے خلاف کھیلنا خواب کی طرح ہے، ہر کوئی جانتا ہے یہ ٹاپ ٹیمیں ہیں لیکن ٹی 20کرکٹ غیر متوقع ہے۔

Advertisements

ہم پہلے بھی پاکستان کو ہرا چکے ہیں اور ہم صرف اعداد و شمار کے لیے نہیں آئے، ہم واقعی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ہمیں کم تر سمجھتے ہیں، اور یہ ٹھیک ہے، لیکن ٹی 20میں رینکنگ ہمیشہ اہم نہیں، اصل میں وہ ٹیم جیتتی ہے جو دن کے حساب سے بہترین پرفارم کرے۔ ہمارے پاس صلاحیت اور یقین ہے کہ ہم بڑے اپ سیٹس کر سکتے ہیں۔ جونزکا مزید کہنا تھا کہ میں ابو ظہبی میں کرکٹ کھیلنا بہت پسند کرتا ہوں،یہاں کے اسٹیڈیم، سہولیات اور مجموعی ماحول عالمی معیار کے ہیں۔ شہر میں کھیلوں کے مواقع اور بہترین تجربات کا امتزاج ہے جو بار بار یہاں آنے اور بہترین کھیل پیش کرنے کی تحریک دیتا ہے۔