Advertisements

ریاستِ پاکستان کے بیانیے کے مطابق اپنا کردار ادا کریں اور حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے رہیں قاری محمد یعقوب شیخ

Play your role in accordance with the state of Pakistan's narrative and stand with government policies: Qari Muhammad Yaqoob Sheikh
Advertisements

چیئرمین رابطہ علما و مشائخ پاکستان و چیئرمین اتحادِ امت پاکستان مولانا مظہر الحق کی زیر نگرانی جامعہ عمر بن عبدالعزیز توحید چوک اوچ موڑ میں علماء سیمنا رسے خطاب

احمد پو رشرقیہ (نامہ نگار) ) مولانا مظہر الحق کی زیر نگرانی جامعہ عمر بن عبدالعزیز توحید چوک اوچ موڑ میں علماء سیمنا ر منعقد ہوا، جس میں چیئرمین رابطہ علما و مشائخ پاکستان و چیئرمین اتحادِ امت پاکستان قاری محمد یعقوب شیخ نے مشرقِ وسطی کی تازہ صورتحال پر علما ء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستِ پاکستان کے بیانیے کے مطابق اپنا کردار ادا کریں اور حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے رہیں پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ریاست ہے جس کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر قائم ہے اور اس کا استحکام دراصل اسلام کی مضبوطی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی بے شمار نعمتوں سے مالا مال ہے، جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد، مضبوط دفاعی نظام اور اسلامی ایٹمی حیثیت شامل ہیں۔ علما و مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی صحیح رہنمائی کریں

Advertisements

سیمنار میں مولانا محمد اشفاق سلفی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع بہاولپوراور جنر ل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رانا سیف اللہ نے بھی خطاب کئے سیمنا ر میں تحصیل بھر کے علما ء کرام سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی آنے والے تمام کے لیے کھانے کابھی اہتمام کیا گیا ملکی سلامتی کی دعا بھی کی گئی ،سیمنار میں شرکت کرنے والے علماء کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو ہر قسم کے فتنہ و فساد سے محفوظ رکھتے ہوئے اتحاد و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔