Contact Us

حکومت جنوبی پنجاب اور چولستان میں کارپوریٹ ڈیری فارمنگ کے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن( ر )ثاقب ظفر

Planning to launch corporate dairy farming projects in South Punjab and Cholistan

بہاولپور:ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر غیرآباد زمینوں کوقابل کاشت بنانا اور کارپوریٹ ڈیری فارمنگ کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب اور چولستان میں کارپوریٹ ڈیری فارمنگ کے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا ارداہ رکھتی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ فوڈ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس مقصد کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز بہاول پور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب ناصرجمال ہوتیانہ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سجادخان اور رجسٹرار سلمان مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ کہ ملک کی معیشت میں لائیوسٹاک کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک سے حاصل ہونیوالے چمڑے سے لیدر گارمنٹس کی ایکسپورٹ سے زرمبادلہ حاصل کیا جاتا ہے جبکہ گوشت، مکھن، گھی اور دودھ کے حوالے سے لائیوسٹاک فوڈ سکیورٹی کا اہم ذریعہ ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور اینمل بریڈنگ سنٹر اور ریسرچ سنٹر بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے لائیو سٹاک کی بریڈنگ بارے ریسرچ کے کام کی تعریف کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سجادخان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز 1000 ہزار ایکڑ رقبہ پر قائم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں مجموعی طور پر27 ڈیپارٹمنٹس قائم کئے گئے ہیں جن میں انڈر گریجوایٹ کے 15 ڈیپارٹمنٹس،پوسٹ گریجوایٹ کے 11 اور ایک ڈیپارٹمنٹ پی ڈی کا شامل ہے

مزید پڑھیں