بہاول پور شہر: سیوریج سسٹم کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اور دیرپا منصوبہ بندی کی جائے کمشنر راجہ جہانگیر انور
بہاول پور:22/ نومبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ سیوریج سسٹم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اور دیرپا منصوبہ بندی کی جائے۔ پرانی اور بوسیدہ سوریج لائنز کو تبدیل کرنے کے لیے سروے کو جلد مکمل کیا جائے اور موجود سیوریج لائن پر لوڈ کو مانیٹر کیا جائے اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق نیا منصوبہ ترتیب دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن نے میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاول پور کے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹو، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن میاں محمد آصف، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وقاص دین محمد اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ اسلامی کالونی کا سیوریج سسٹم مستقل طور پر بحال رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور اس سڑک پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جاائیں اور صفائی ستھرائی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور شجرکاری کو مزید بہتر بنایا جائے۔