اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پختونخوا میں ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے پلاننگ جاری ہے: عمران خان

imran khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، حقیقی آزادی تحریک کا یہ فیصلہ کن موڑ ہے۔

عمران خان نے  مزید کہا کہ جس نظام میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو انسان آزاد نہیں ہوتا، حکومت خوفزدہ ہوچکی ہے، تاریخ دیکھ لیں انسانوں کو خوف کےذریعےغلام بنایا گیا،یہ لوگ کچھ بھی کر لیں فیل ہی ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے 25 مئی کو قانون توڑا انہیں سزا ملے گی، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتےہیں،ایکشن ضرور لیں گے، عمران خان اور  پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، ان کو پتہ ہے ابھی اگر الیکشن ہوئے تو ہم جیتیں گے

انہوں نے کہا کہ مجھےلگ رہا ہے پختونخوا میں ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے پلاننگ جاری ہے، ہم امریکا کی جنگ لڑنےکی بہت بڑی قیمت ادا کر رہے ہیں، ہمیں بیچ میں نہیں پڑنا چاہیے، یا تو ہم  پہلے غلط تھے یا اب غلط ہیں، معیشت نیچے جارہی ہے، انڈسٹری بند ہورہی ہے

عمران خان نے کہا کہ ترسیلات زر نیچے جارہی ہے،  ڈالر آنا کم ہوگئے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا گیا تو مزید قرضے لینے پڑیں

مزید پڑھیں