Contact Us

حمزہ شہباز کی تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز اورصوبے کے 85 تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے پلان کی منظوری

cm hamza shehbaz

لاہور 28 جون……پنجاب کے ہسپتالوں میں سدھار۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز اورصوبے کے 85 تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے پلان کی منظوری دے دی.وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہاہے کہ 6 سے آٹھ ماہ میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائیں اور اس پروگرام پر پیشرفت کی نگرانی وہ خود کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے صوبے کے 85 تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے پروگرام کی بھی منظوری دے دی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کی کمی دور کرنے کے لیے محکمہ صحت کے حکام کو روڈ میپ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ او پی ڈیز کو کم سے کم وقت میں بہتر بنایا جائے جہاں مریضوں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ شعبہ صحت میں جاری منصوبوں کو جتنی جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے۔علاج معالجے کی بہترین سہولتیں عام آدمی کا حق ہے جو اسے ہر صورت ملنا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہسپتالوں کے دورے کئے۔صفائی کے انتظامات غیر تسلی بخش تھے۔ہسپتالوں کی صفائی کے لیے جامع پلان مرتب کر کے اس پر عمل یقینی بنایا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری صحت نے محکمے کی کارکردگی اور صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں