Advertisements

عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں گرفتار کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل

Governor Sindh Imran Ismael
Advertisements

کراچی: سندھ کے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے۔

Imran khan

اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا کرنا حکومت کا وطیرہ ہے،  پی ٹی آئی کے طوفان کو روکنے کیلیے لندن پلان پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کی گرفتاری کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے

Advertisements

انہوں نے کہا کہ شہزادی مریم چاہتی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کیا جائے، یہ چاہتے ہیں عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کر کے الیکشن میں جائیں۔ وکیل کی رسائی کیلیے علی زیدی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ’عدلیہ سے اپیل ہے ملک میں جو ہورہا ہے اُس کا نوٹس لیا جائے، اتنا ظم آمرانہ دور میں بھی نہیں ہوا جتنا آج ہورہا ہے، ملک کو نوچ کر کھانے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں، ادارے چاہیں تو ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں‘