Advertisements

روحانی و دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کی میزبانی میں شکر نعمت آزادی پاکستان تقریب

Pakistan Independence Day ceremony held in Jamia Qasimia
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)جامع قاسمیہ ختم نبوت چوک میں روحانی و دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کی میزبانی میں منعقدہ تقریب شکر نعمت آزادی پاکستان کے شرکاء سے مہمانان خصوصی صدر انجمن تاجران اوچ شریف محمد اکمل شیخ ، صدر پریس کلب اوچ شریف میاں عبد الرؤف ، سابق ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے ملک مجیب الرحمٰن مڑل ایڈوکیٹ ، صدر الیکٹرانک میڈیا اوچ شریف ڈاکٹر ضیاء الحق شہزاد ، صدر اوچ سول سوسائٹی عمر خورشید سہمن اور صدر پریس کلب چنی گوٹھ شاہد بشیر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ۔”پاکستان زندہ باد”14 اگست 1947ءکو ایک اور تاریخ رقم ہوئی کہ مسلمانوں نے ہجرت مدینہ کی یاد تازہ کردی اور مہاجرین و انصار سا ایسا جذبہ اور عمل کرکے دکھایا کہ دنیا حیران رہ گئی جب ہندوستان سے قافلے لاہور ۔ کراچی ۔ بہاولپور پہنچتے تو ان مہاجر مسلمان بھائیوں کے استقبال کیلئے یہاں کے مسلمان بھائی کھڑے ہوتے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جاتی۔بھوکوں کو فوراً کھانا کھلایا جاتا۔بچوں کو فوراً یہاں کی مائیں اپنے بچوں کی طرح گود لے لیتیں۔تاریخ دان لکھتے ہیں کہ 47ءوالا جذبہ پاکستانی قوم کا ایسا جذبہ اور حب الوطنی تھی کہ پوری دنیا حیران تھی کہ جس مقصد کیلئے مسلمانان ہند نے اپنا الگ وطن بنایا واقعی مسلمانوں نے ثابت کردیا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔وطن عزیز آج 77 سال کا ہوگیا ہے۔اس سفر میں کئی نشیب و فراز آئے دشمن نے ہر طرح کی سازشیں رچانے کی کوشش کی اور اس وطن کو نقصان پہنچانے کیلئے جنگیں بھی کیں لیکن اس پاک دھرتی کی ماﺅں کے شیر جوانوں۔چٹان صفت مسلح افواج سمیت سیکیورٹی اداروں اور پوری قوم نے دشمن کو ہمیشہ ناکوں چنے چبوائے۔ جامعہ قاسمیہ اور جامعہ عمر بن جرار کے بچوں نے ملی نغمے ، ملی ترانے پیش کئے جس سے شرکاء محضوظ ہوئے ، اس پروقار تقریب میں چوہدری طاہر اویس ، سید عبد الرؤف شاہ ، مولانا راشد فاروقی ، مدنی خانزادہ ، مکی خانزادہ ، چوہدری محمد عبداللہ شاہد ، ملک منیر احمد سمیت دیگر شریک تھے ۔