پیر سید محمد شاہ جرار کا محمد اجمل خان بھٹی کے والد غلام قادر خان بھٹی مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر روح پرور بیان

چنی گوٹھ(نامہ نگار) روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے محمد اجمل خان بھٹی کے والد غلام قادر خان بھٹی مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر روح پرور بیان کرتے ہو کہا ہر وہ انسان جو اس دنیا فانی میں قدم رکھا اس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس موقع پر قران مجید کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کے تمام انسان اپنی صبح کا آغاز نماز اور قرآن مجید پڑھ کیا کریں اس عمل سے اپنی حیات کو منور کیا کریں کیونکہ قرآن مجید پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اپنے انسانوں پر اپنا فضل وکرم سے نوازتا ہے اور ہر اس تکلیف سے دور فرماتے ہیں جس سے انسان پریشان ہوتا ہے میرے اس پیغام کو اپنے ذہنوں میں ڈال کر اللّٰہ کے ذکر کو عام کرو اور اللّٰہ کے نبی اکرم کی تعلیمات کو عام کرو اللہ کے نبی اکرم کا پیغام ہے دنیا میں کسی کو تکلیف نہ دیں نہ کسی کا دل نہ دکھاؤ، نہ کسی کا حق نہ کھاو،اور نہ کسی کی زمین ناجائز قبضہ کرو کیونکہ یہ ایسے کام ہیں جس انسان کی بحشش نہیں ، اللّٰہ سے معافی مانگتے رہو،سود جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرو کیونکہ اس کے بارے قران مجید میں گیا واضح فرمایا گیا کہ سود لینے والا اور دینے والے سے اللہ جنگ کرتا ہے تمام انسانوں کے ساتھ خیر و بھلائی سے پیش آؤ اور آخر میں مرحوم کے لئے اورتمام عالم اسلام اور وطن عزیز کی دعا ئےخیر فرمائی