پیر شاہ محمد نقش بندی آف مسکین پو ر کا سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے بھتیجے مہر ارسلان ظفر کی رسم قل خوانی سے خطاب

چنی گوٹھ (نامہ نگار)موضع سراج پور کے زمیندار مہر ظفر محمود کے بیٹے اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے بھتیجے مہر ارسلان ظفر کی رسم قل خوانی کے شرکاء سے پیر سید محمد شاہ نقشبندی آف مسکین پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کا دن حق ہے، خواہ کوئی مانے یا نہ مانے، ہمارا ایمان ہے کہ انسان و حیوان، زمین و آسمان سمیت سارا جہاں اور اس کائنات کی ہر چیز ایک دن فنا ہو جائے گی، صرف اللہ پاک کی ذات باقی رہے گی، اس کو قیامت کہتے ہیں، جیسے ہر چیز کی ایک عمر مقرر ہے، جس کا علم اللہ پاک کو ہے اُس عُمر کی مدت پوری ہونے کے بعد وہ چیز فنا ہو جاتی ہے، اسی طرح اس دنیا کی بھی ایک عمر مقرر ہے، جس کا علم صرف اللہ پاک کو ہے، جب دنیا کی عمر پوری ہو جائے گی تو یہ بھی فنا ہو جائے گی، اس وقت اللہ پاک کے سوا کوئی دوسرا نہ ہوگا، قیامت کے دن پر ایمان لانا مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے۔آج کل لوگ علمِ دین سے بالکل ناواقف اور دنیاوی علوم و فنون کے دلدادہ ہوتے جارہے ہیں، اس لئے ہمیں آخرت کی تیاری کرنی چاہیے اور قیامت کی 90 فیصد نشانیاں پوری ہو چکی ہیں ۔ آخر میں پیر سید محمد شاہ نقشبندی نے روح پرور دعا کرائی ، پیر سید محمد شاہ نقشبندی کے خطاب نے پورے اجتماع کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ ، سابق سیکرٹری حکومت پنجاب فاروق حمید شیخ ، حافظ رشید احمد ، مفتی عبدالخالق ، مفتی آفتاب خالق ، ملک خورشید احمد بھٹی ، میاں عبدالمنعم مہند ایڈوکیٹ ، چوہدری پرویز رندھاوا ایڈوکیٹ ، مہر مشتاق احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد خالد گجر ، چوہدری محمد منشاء گجر ، ملک محمد ایوب نائچ ،راؤ محمد فاروق ، چوہدری صلاح الدین کھرل ، ملک حفیظ کھوکھر ، ملک زبیر نائچ ایڈوکیٹ ، مہر جمشید نکیانہ ، ملک حفیظ اللّٰہ چنڑ ، حافظ ارشد ، پیر جبار ، رانا محمد فاروق ، ماسٹر محمد علی ، مہر محمد جمیل سابق چیئرمین ، چوہدری کرامت علی لاہوری ،چوہدری دل احمد سندھو، چوہدری محمد اکرم کھرل ،ملک حق نواز رڈ ، حاجی عبد الجبار ، مہر محمد عارف ، ملک فیاض آرائیں ، ملک محمود آرائیں ، غلام مصطفیٰ زیدی ، ملک غلام سرور آرائیں ، رانا ساجد غفار ، اور شاہد بشیر چوہدری سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔