مخدوم سید فیاض عالم مہروی المعروف پیر رانجھو سائیں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Pir Ranjho Sai announced to join PML-N

اوچ شریف (خبر نگار) مخدوم سید فیاض عالم مہروی المعروف پیر رانجھو سائیں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے مہر آباد شریف کے سجادہ نشین دربار مہریہ مخدوم سید فیاض عالم مہروی المعروف پیر رانجھو سائیں نے سابق ایم پی اے احمد پورشرقیہ قاضی عدنان فرید کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف سے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون اے میں ملاقات کر کے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ملاقات میں میاں حمزہ شہباز شریف نے پیر سید فیاض عالم مہروی المعروف پیر رانجھو سائیں کو حلقہ پی پی275 جتوئی کی ٹکٹ کی یقین دہانی کرا دی ہے جس پر مخدوم فیاض عالم مہروی کا حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پارٹی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مایوس نہیں کریں گے اور ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے سرخرو ہوں گے اس موقع پر سید حسن میراں مہروی اور سید اسد میراں مہروی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں