Contact Us

معروف روحانی شخصیت پیر حماداللہ گنمب حلقہ پی پی 251 ہتھیجی مبارک سے جےیوآئی کے امیدوار نامزد

jui candidate for pp 251

مبارک پور (نامہ نگار)الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان ہوتے ہی حلقہ پی پی 251 تحصیل احمد پور شرقیہ میں الیکشن مہم کا آغاز ہو گیا۔ پہلی مرتبہ جمعت علماء اسلام ف کی طرف سے الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کے لئیے امید وار  نامزد کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق  
علاقہ کی معروف روحانی  شخصیت پیر حماداللہ گنمب حلقہ  پی پی 251 ہتھیجی مبارک سے جےیوآئی کے امیدوار نامزد، اس بات کا اعلان جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری غلام یسین صدیقی ضلعی جنرل سیکریٹری قاری سیف الرحمن راشدی تحصیل امیر احمد پور شرقیہ قاری محمد اسلم تحصیل جنرل سیکریٹری قاضی عمر فاروق فاروقی قاری محمد اسلم ایڈووکیٹ نے مبارک پور میں اپنی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا انھوں نے کہا کہ  حلقہ پی پی 251 میں ہمارا نظریاتی بینک ووٹ کثیر تعداد میں موجود ہے  ماضی میں اس حلقہ کےگروہی سیاست کے علمبردار سیاستدانوں نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلیے تھانہ وپٹواری کلچر  کو فروغ دیا جس سے نظریاتی تشخص بری طرح متاثر ھوا جس کے نتیجہ میں آج اس حلقہ کے عوام گروہی اور مفادات کی سیاست سے تنگ آکر اپنے حقیقی اور نظریاتی نمائندہ کے آرزو مند تھے جمعیت علماء اسلام نے اس حلقہ کے عوام کی امنگوکے عئین مطابق علاقہ کی بے داغ اور محبوب شخصیت کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، اس موقع پر پیر حماداللہ نے پریس کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کھا میں اپنی خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ حلقہ کے عوام کے پرزور اصرار پر جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے منتخب ھوکر علاقہ کے امنگوں کے عئین مطابق حق نمائندگی ادا کرونگا پریس کانفرنس میں حلقہ کے جےیوآئی کے عہدیداران مولانا استاد محمد حسین،مفتی راشد محمود ، مولانا زبیر بن اظہر ،ملک محمد صابر جوئیہ، مولانا خلیل الرحمٰن وائنس، جامحمدایوب کھور مولانا محمد کاشف گھلو، مولانا مفتی محمد شاھد،مفتی محمد بلال ،مولانا حماداللہ مدنی،جام مختیار احمد،مولانا عبدالرحمن دیگر ممعززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں