Advertisements

 اسلامیہ یونیورسٹی میں خواتین  میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے پنک ربن یوتھ سیمینار

Pink Ribbon Youth Seminar Held at Islamia University to Raise Breast Cancer Awareness Among Women
Advertisements

  ڈائریکٹر، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ برائے خواتین صحت ڈاکٹر سفینہ صدیق نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور انتظامی کمیٹیوں بشمول ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ۔

بہاول پو ر(پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وومن ہیلتھ کیئر سنٹر اور میٹرنٹی ہوم کے زیر اہتمام خواتین  میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے پنک ربن یوتھ سیمینار منعقد کیا گیا۔  ڈائریکٹر، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ برائے خواتین صحت ڈاکٹر سفینہ صدیق نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور انتظامی کمیٹیوں بشمول ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کے مرکز میں موجود جدید سہولیات سے آگاہ کیا۔ سیمینار کی مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی تھیں۔

Advertisements

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے خطرناک حد تک بڑھنے اور آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔ کلیدی مقرر ڈاکٹر فرحت العین طیبہ، جنرل اینڈ بریسٹ ری کنسٹرکٹیو سرجن قائد اعظم میڈیکل کالج نے جلد تشخیص لگانے کی تکنیکوں پر گفتگو کی، جبکہ ڈاکٹر ثمینہ اعجاز، ایڈیشنل ڈائریکٹر وومن ہیلتھ نےچھاتی کے کینسر سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر زرمینہ ارم اور ڈاکٹر شیما نے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی اور بچاؤ کے موضوع پر گفتگو میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نسرین ڈین فیکلٹی آف سپیشل ایجوکیشن، ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر نوین جاوید، ڈاکٹر عنبرین، ڈاکٹر امبر، ڈاکٹر مصباح نوشین بھی موجود تھیں۔ اس تقریب کا مقصد خواتین کو چھاتی کے کینسر کے خطرات، علامات، اور خود معائنہ اور باقاعدگی سے چیک اپ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔