بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا شوگر لیول اور بی پی نارمل آیا
ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کے لیے بلڈ سیملز بھی حاصل کیے ہیں، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کرایا گیا۔
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی 4 رکنی ٹیم ڈاکٹر الطاف حسین کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، ٹیم میں ڈاکٹر عمر فاروق،محمد علی عارف اور تاشفین امتیاز شامل تھے۔ ٹیم نے عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، اس کے بعد پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ ٹیم تقریبآ ایک گھنٹہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا شوگر لیول اور بی پی نارمل آیا۔ ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کے لیے بلڈ سیملز بھی حاصل کیے ہیں، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کرایا گیا۔