Contact Us

مخیر حضرات سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لئے میدان میں اتریں عارف عزیز شیخ

Philanthropists to help the flood-affected brothers

سیلاب متاثرین اس وقت ہماری توجہ کے منتظر ہیں مخیر حضرات مل کر اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لئے بھرپور جدوجہد کریں یہ وقت سیاست کا نہیں انسانیت کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم امجد بخاری، خورشید بھٹی، مہر بشیر احمد اور رانا ساجد غفار کے ہمراہ عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب قدرتی آفت ہے اس کا مل جل کر مقابلہ کرنا ہے سیلاب متاثرین ہماری توجہ کے منتظر ہیں مخیر حضرات ان متاثرینِ کے لئے میدان میں اتریں کیونکہ نیکی کا صلہ اللہ تعالیٰ خود دیتا ہے۔ عارف عزیز شیخ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے آفت زدہ ہیں ہم سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اپنے اپنے حصے کا چراغ جلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مال دار طبقہ ان متاثرین کی امداد کے لئے گھروں سے باہر نکلے۔

مزید پڑھیں