Contact Us

سماجی رہنما عامر شہزاد نے شہر میں تین نئے فلٹریشن پلانٹ لگا کر انسانیت کی خدمت کی محمد اسماعیل فاروقی محمد یوسف فاروقی محمد سلمان فاروقی سید علی رضا کاظمی محمد عمران لاڑ

Third water Filtration plant inauguration ceremony

عامر شہزاد نے شہر احمد پور شرقیہ میں75 لاکھ روپےمالیت کے لگ بھگ ہے ہمراہ سولر سسٹم کے تحت لگوائے ہیں تیسرے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاحی موقع پر خطاب


احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) پانی انسان کے لیے انمول نعمت ہے صاف پانی انسان کی صحت کا ضامن ہے سماجی رہنما عامر شہزاد نے شہر میں تین نئے فلٹریشن پلانٹ لگا کر انسانیت کی خدمت کی ہے غریب لوگوں کو راشن کی فراہمی عمرہ کی قرعہ اندازی اور بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار تعلیمی شخصیت محمد اسماعیل فاروقی محمد یوسف فاروقی محمد سلمان فاروقی سید علی رضا کاظمی اور محمد عمران لاڑ نے تیسرے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاحی موقع پر خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک عامر شہزاد نے شہر احمد پور شرقیہ میں تین فلٹریشن پلانٹ جن کی مالیت 75 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے ہمراہ سولر سسٹم کے تحت لگوائے ہیں جس سے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ عامر شہزاد جیسی شخصیت نے انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ پرعزم ہے انہوں نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے یہ اقدام کیے ہیں اس افتتاحی موقع پر مولانا مظہر الحق خان نے دعا کراٸی تقریب میں ڈاکٹر محمد یونس  عبدالروف محمد زبیر فاروقی محمد احمد انجم محمد جاوید عزیر فاروقی شیخ وقاص شیخ راشد ظفر اقبال سومرو مولوی عبدالشکور محمد صادق محمد زکریا بھٹی اور محمد یونس خالق سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی

مزید پڑھیں