Advertisements

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے دو روزہ سالانہ اجلاس کا آغاز آج 29نومبر بروز ہفتہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوگا،ڈاکٹر سعدیہ کمال 

PFUJ Workers’ Two-Day Annual Federal Executive Council Meeting to Begin in Islamabad on November 29
Advertisements

 پی ایف یو جے ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے سالانہ اجلاس میں ملک بھر سے مندوبین شرکت کریں گے احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی نمائندگی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین ورکرز انیسہ کنول  کریں گی

احمد پور شرقیہ+  اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹیو کونسل کے دو روزہ سالانہ اجلاس کا آغاز 29 نومبر کو وی آئی پی ہال نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت صدر پی ایف یو جے ورکرز محترمہ ڈاکٹر سعدیہ کمال کریں گی جبکہ اگلے روز 30 نومبر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مین ہال میں صبح 10 بجے  اختتامی اجلاس ہوگا جس میں پاکستان میں میڈیا کے بحران میڈیا ورکرز کی  ملازمتوں سے جبری برطرفیوں ملک  میں آزادی  اظہار اور آزادی صحافت کی صورتحال اور میڈیا کے بحران سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا دو روزہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے اختتام پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد سےریلی بھی نکالی جائے گی-

Advertisements

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مندوبین اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ادھر احمد پور شرقیہ سے  احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ  کی شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر انیسہ کنول پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے دو روزہ سالانہ اجلاس میں اے یو جے ورکرز کی نمائندگی کریں گی جس کے لیے وہ عازم اسلام آباد ہو گئیں